جمعرات 22 اکتوبر 2026 - 16:19
نمائندہ ولی فقیہ ہندوستان کا داؤدی بوہرہ برادری کے سربراہ کے نام تعزیتی پیغام

حوزہ/ ہندوستان میں ولی فقیہ کے نمائندے حجۃ الاسلام و المسلمین عبدالمجید حکیم الٰہی نے داؤدی بوہرہ برادری کے سربراہ سیدنا مفضل سیف الدین کے بھائی شہزادہ ادریس بدرالدین کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان میں ولی فقیہ کے نمائندے حجۃ الاسلام و المسلمین عبدالمجید حکیم الٰہی نے داؤدی بوہرہ برادری کے سربراہ سیدنا مفضل سیف الدین کے بھائی شہزادہ ادریس بدرالدین کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے۔

اپنے تعزیتی پیغام میں حجۃ الاسلام و المسلمین عبدالمجید حکیم الٰہی نے مرحوم کی پانچ دہائیوں سے زائد دینی، تعلیمی اور سماجی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے داؤدی بوہرہ برادری کی خدمت، بالخصوص تعلیم و تربیت کے شعبے میں نمایاں کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کے قیام و توسیع، مدارس کی علمی بنیادوں کو مضبوط بنانے میں مرحوم کی کوششیں قابلِ قدر ہیں۔

حجۃ الاسلام و المسلمین حکیم الٰہی نے اس سانحۂ ارتحال پر سیدنا مفضل سیف الدین، مرحوم کے اہلِ خانہ اور داؤدی بوہرہ برادری کے تمام افراد سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے بارگاہِ خداوندی میں دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے، انہیں اپنے اولیائے کرام کے جوار میں قرار دے پسماندگان کو صبرِ جمیل اور اجرِ جزیل عطا فرمائے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha